دوسرے ٹسٹ سے قبل ہندوستانی بیٹرس کی انوکھی پراکٹس

   

نئی دہلی 18 نومبر (ایجنسیز) جنوبی افریقہ کے خلاف کولکتہ ٹسٹ میں کراری شکست کا سامنا کرنے والی ہندوستانی ٹیم اب کسی بھی قیمت پرگوہاٹی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ میں واپسی کرنا چاہتی ہے۔ ٹیم انڈیا اب سیریز نہیں جیت سکتی لیکن گوہاٹی میں شکست کا مطلب ایک بار پھرکلین سویپ ہوگا، جو پہلے ہیں نیوزی لینڈ کے خلاف گھر پر ہوئی کلین سوئپ شکست کے زخم مندمل نہیں کرپائی ہے ۔ ان حالات میں ہندوستانی ٹیم نے اس شکست سے بچنے کے لیے کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں بھرپور پریکٹس کی۔ تاہم یہ پریکٹس ایسی تھی کہ اس سے کھلاڑی زخمی بھی ہو سکتے تھے۔ منگل کو کولکتہ میں دو ہندوستانی کھلاڑی دھرو جورل اور سائی سدرشن کو ایک ہی پیڈ پہن کر بیٹنگ کی مشق کرتے ہوئے دیکھاگیا۔ دونوں بیٹرس نے اسپنرزکے خلاف ایک ہی پیڈ پہن کر بیٹنگ کی جس کی وجہ سے وہ زخمی بھی ہو سکتے تھے۔ٹیم انڈیا نے ایڈن گارڈن میں تین گھنٹے تک پریکٹس کی، جہاں بیٹرس اسپنرزکے خلاف کھیلتے نظرآئے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ بائیں ہاتھ کے بیٹرس سائی سدرشن نے اپنے دائیں پیر پر پیڈ نہیں پہنا ہوا تھا، اسپنرزکا سامنا کر رہے تھے۔ ٹرننگ گیندوں کے خلاف ان کے اگلے پیر پر پیڈ نہ پہننا اسے گیند سے ٹکرانے اور چوٹ کا سبب بن سکتا تھا۔ جورل نے اس کی پیروی کی۔ اس نے بھی اپنے دائیں پیر پر پیڈ نہیں پہنا ہوا تھا اور مسلسل ریورس سویپ کی مشق کر رہے تھے ۔ ان ہندوستانی کھلاڑیوں نے پیر پر گیند لگنے سے بچنے کے لیے ایسی انوکھی پراکٹس کی۔ وہ اپنے فٹ ورک کو مکمل کرنا چاہتے تھے، لیکن اس میں ایک اہم خطرہ شامل تھا۔ تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب کھلاڑیوں نے اس انداز میں پریکٹس کی ہو۔اہم بات یہ ہے کہ ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے سائی سدرشن پرگہری نظر رکھی۔ شبمن گل کے دوسرے ٹسٹ میں بھی کھیلنے کا امکان نہیں ہے، کیونکہ وہ گردن کی تکلیف میں مبتلا ہیں، اس لیے سدرشن ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔ تاہم تشویشناک بات یہ ہے کہ سائی سدرشن نے فاسٹ بولروں کے خلاف جدوجہد کی۔ آکاش دیپ نے سائی سدرشن کوکئی بار پریشان کیا اور نیٹ بولروں نے بھی سائی کو پریشان کیا۔ گمبھیر اور بیٹنگ کوچ کوٹک نے اپنے وقفے کے دوران کئی بار بات کی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اختیاری پریکٹس سیشن میں صرف چھ کھلاڑی شریک ہوئے جن میں رویندر جڈیجہ بھی شامل تھے جنہوں نے سب سے طویل بیٹنگ کی۔