دوعالمی ریکارڈ جاپان کی 13سالہ لڑکی کے نام

   

ٹوکیو :جاپان کی 13 سالہ لڑکی نے دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جاپان کی رہائشی 13 سالہ فوکی کونو نے سکائی ڈائیونگ کے دوران 360 درجے افقی گھماو کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بتایا اس کے علاوہ فوکی نے ایک منٹ میں 78 فرنٹ سپلٹ اور مختص وقت میں 60 افقی سپنز کا مظاہرہ کر کے دو عالمی ریکارڈ قائم کر لئے۔ کونو نے اس موقع پر کہا کہ ان کے یہ ریکارڈ تین ماہ کی تربیت اور پریکٹس کا نتیجہ ہے