دمشق ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہوسٹن کے رہنے والے ایک 34 سالہ شخص جس نے ایک انوکھی درخواست تحریر کرتے ہوئے دولت اسلامیہ جیسی جنگجو تنظیم میں بحیثیت انگریزی کے ٹیچر خدمات انجام دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس شخص کو درخواست کے ساتھ شام میں ایک میدان جنگ میں گرفتار کرلیا گیا۔ امریکہ کی تائید والی ملیشیا جو عسکریت پسندوں سے نبردآزما ہے، نے یہ بات بتائی۔
درخواست کا متن کچھ اس طرح تھا۔ ’’ڈیئر ڈائرکٹر، میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو انگریزی زبان سکھانے میں دلچسپی رکھتا ہوں‘‘۔ میرا ایقان ہیکہ ایک کامیاب ٹیچر اپنے طالب علم کی کمزوریوں اور خوبیوں کو بخوبی جان سکتا ہے اور اسی تجربہ پر میں عمل آوری کرنا چاہتا ہوں‘‘۔
درخواست تحریر کرنے والے کا نام وارن کرسٹوفر بتایا گیا ہے جو کسی زمانے میں فورٹ بینٹ انڈپنڈنٹ اسکول میں ایک متبادل ٹیچر کی حیثیت سے کام کیا کرتے تھے۔ بہرحال مسٹر کلارک کو سیرین ڈیموکریٹک فورسیس نے گرفتار کرلیا۔