دولت اسلامیہ کے آخری گڑھ سے شہریوں کا تخلیہ

   

باغور (شام)۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی شام سے ٹرکوں کا ایک قافلے اس علاقہ سے شہریوں کی کثیر تعداد کو نکال لایا جسے دولت اسلامیہ کا آخری گڑھ تصور کیا جارہا تھا۔ دریں اثناء ایسوسی ایٹیڈ پریس کی ایک ٹیم نے بتایا کہ کم و بیش 8 ٹرک کے ذریعہ ان علاقوں سے شہریوں کو نکال لیا گیا جسے دریا کے افورٹیس کے قریب جہادیوں کا آخری گڑھ سمجھا جارہا تھا۔ ان ٹرکوں میں مرد و خواتین کے علاوہ بچوں کی بھی کثیر تعداد شامل تھی۔ اس موقع پر شامی ڈیموکریٹک فورسیس کے ایک ترجمان مصطفی بالی نے بھی ٹرکس کے ذریعہ شہریوں کے انخلاء کی توثیق کی، البتہ اس بات کی توثیق نہیں ہوسکی کہ آیا انتہا پسند بھی ٹرکس میں سوار تھے۔