دولہا شادی کے دن لاپتہ درخت سے لٹکی نعش دستیاب؟

   

بریلی ۔ /14 فبر ور ی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بریلی میں دولہا اچانک لاپتہ ہوگیا ۔ جب باراتی راستہ میں کھانا کھانے کیلئے رکے تو وہ غائب ہوگیا ۔ شادی سے یہ بارات واپس ہورہی تھی ۔ بریلی سے 2 کیلو میٹر دور ایک درخت سے لٹکی ہوئی اس کی نعش ملی ۔ پولیس نے کہا کہ 22 سالہ دولہا نے خودکشی کرلی ہے تاہم دولہن نے پولیس کو بتایا کہ اسے شبہ ہے کہ ڈرامہ کیا گیا ہے ۔ ورنہ خودکشی کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔