چینائی میں رشتہ ازدواج میںبندھنے والا ایک نیا جوڑا شادی کی پہلی ہی رات کو اپنی اہلیہ کا قتل کردیا اور بعدازاں اُس نے بھی پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق رات تقریباً 10.30 بجے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد وہ فرار ہوگیا۔ جس کے بعد گھر والوں نے دیکھا کہ اس کی بیوی کمرے میں خون میں لت پت پڑی ہے۔ پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد جب اُس نے ملزم کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو اُس کی نعش بھی کھیت میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔