دو طرفہ ملاقات کے بعد غیر ملکی میڈیا کو سوال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،جے رام رمیش کا الزام

   

نئی دہلی: G20 اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو امریکی صدر جو بائیڈن کا ان کی سرکاری رہائش گاہ پنچاوتی میں خیرمقدم کیا اور دو طرفہ میٹنگ کی۔ کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ امریکی صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے بعد غیر ملکی میڈیا کو دونوں رہنماؤں سے سوالات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جے رام رمیش نے ٹوئٹر پر لکھا کہ صدر بائیڈن کی ٹیم نے کہا کہ متعدد درخواستوں کے باوجود ہندوستان نے دو طرفہ ملاقات کے بعد صحافیوں کو امریکی صدر اور پی ایم مودی سے سوالات کرنے کی اجازت نہیں دی۔ صدر اب میڈیا کے سوالات کا جواب دیں گے جو ان کے ساتھ 11 ستمبر کو ویتنام گئے۔ اس میں حیران ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ مودی کے انداز میں جمہوریت اس طرح چلتی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن جی 20 اجلاس میں شرکت کے بعد نئی دہلی سے ویتنام کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ دو روزہ جی 20 دہلی اجلاس کا اتوار کو اختتام عمل میں آیا۔