8 فبروری کے دہلی اسمبلی چناؤ کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا شاخسانہ
نئی دہلی ، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کیلئے جھٹکہ والی تبدیلی میں اس کے دو ایم ایل ایز 8 فبروری کے دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے ٹکٹ نہ دیئے جانے کے بعد پارٹی سے مستعفی ہوگئے اور اُن میں سے ایک نے ہفتہ کو کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ایک عآپ لیڈر نے کہا کہ دوارکا رکن اسمبلی آدرش شاستری اور ہری نگر ایم ایل اے جگدیپ سنگھ کے استعفے ’’مایوس کن مگر متوقع‘‘ ہیں۔ شاستری کانگریس میں شامل ہوگئے جبکہ جگدیپ نے کہا کہ وہ بی جے پی کی حلیف شرومنی اکالی دل کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ شاستری کا الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی انتخابی ٹکٹس ’’فروخت‘‘ کررہی ہے۔