دو کویتی شہریوں کا ہاسپٹل میں جھگڑا،ہتھیاروں کا استعمال

   

کویت سٹی : کویت مغربی صوبہ جہراء کے ایک ہاسپٹل میں دو شہریوں کے درمیان لڑائی ہوئی ہے جس میں ’تلواروں اور چاقوؤں‘ کا استعمال کیا گیا۔’العربیہ نیٹ‘ نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ واقعے کے بعد کویتی سکیورٹی فورسز نے مداخلت کر کے انہیں روکا اور متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔کویتی اخبار ’الآنباء ‘ کے مطابق کویت میں وزارت داخلہ کے آپریشن روم میں ایک رپورٹ پہنچی جس میں بتایا گیا کہ جہراء ہاسپٹل کے اندر جھگڑا ہوا جس کے دوران ’تیز دھار ہتھیاروں‘ کا استعمال کیا گیا۔