دبئی: ہندوستان کی آف اسپنر دیپتی شرما نے حال ہی میں گھریلومیدانوں میں ویسٹ انڈیزکے خلاف ختم ہونے والی سیریز میں اپنی میچ جیتنے والی کارکردگی کے بعد بولروںکی تازہ ترین آئی سی سی خواتین کی ونڈے درجہ بندی میں ٹاپ5 میں داخل ہونے کے لیے ایک مقام کی ترقی درج کی ہے ۔ دیپتی جو اب پانچویں نمبر پر ہے، انکے665 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کی ماریزان کپ (677 ریٹنگ پوائنٹس) سے معمولی پیچھے ہیں۔27 سالہ نوجوان بولر نے دو میچوں میں آٹھ وکٹیں لے کر دھوم مچائی ہے، جس میں آخری مقابلے میں 6/31 بھی شامل ہے جس کی بدولت ہندوستان نے وڈودرا میں تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کیا۔