دھامی نے بارش سے ہوئے نقصانات کی معلومات حاصل کی

   

دہرادون : اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی جمعہ کو دہرادون کے سکریٹریٹ میں ڈیزاسٹر سنٹر پہنچے اور ریاست میں جاری بارش کی صورتحال کے بارے میں حکام سے معلومات لیں۔ اس دوران مسٹر دھامی نے رودرپریاگ ضلع کے گوری کنڈ میں ہوئے حادثے کے بارے میں حکام سے معلومات لی۔ انہوں نے گوری کنڈ میں جاری راحتی کاموں میں تیزی لانے اور وہاں حکومتی سطح سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر دھامی نے ریاست کی بڑی ندیوں کے پانی کی سطح کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے سیلاب کا مسئلہ ہے ، ان تمام مقامات پر الرٹ جاری کیا جائے اور تمام لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے ۔