حیدرآباد۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی جانب سے دھرانی پورٹل کی شکل میں نافذ کردہ انقلابی اصلاحات سے تلنگانہ کے شہریوں کو فائدہ ہورہا ہے ۔اس سے 3.5لاکھ میوٹیشن کی درخواستیں جو کئی برسوں سے زیرالتوا تھیں یکسوئی 40دن میں کرلی گئی۔ کے ٹی آر نے اپنے ٹوئیٹ میں اپنے دعوی کی حمایت میں ایک انگریزی روزنامہ کا تراشہ بھی پوسٹ کیا۔ کے ٹی آر نے ایک اور ری ٹوئیٹ بھی کیاجس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سیلف ہیلپ گروپس کو مستحکم کرنے میں تلنگانہ نمبر ایک ریاست بن گئی ہے ۔ان گروپس نے سال 2014-15میں 3700کروڑروپئے کا قرض حاصل کیا تھا۔اب یہ قرض بڑھ کر 10,267کروڑروپئے ہوگیا ہے ۔ قرض کی رقم میں سے 98فیصد کی ادائیگی ہوگئی ہے ۔