دھماکو مادے بھرے ڈرون حملے سے لبنان میں حزب اللہ کا ذرائع ابلاغ مرکز تباہ، حزب اللہ کا ادعاء

   

بیروت ۔ 25 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) بیروت پر جو حزب اللہ کا مستحکم گڑھ سمجھا جاتا ہے ،دو ڈرون طیاروں نے زبردست فضائی حملہ کیا جس کی وجہ سے اس کا ذرائع ابلاغ مرکز تباہ ہوگیا۔ پہلا ڈرون طیارہ دھماکہ سے تباہ ہوگیا لیکن اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ دوسرا ڈرون طیارہ دھماکو مادوں سے بھرا ہوا تھا اور اس سے جو دھماکہ ہوا اس سے ذرائع ابلاغ کے مرکز کو شدید نقصان پہنچا۔ حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف نے آج اس کا انکشاف کیا اور کہا کہ یہ واقعہ علی الصبح پیش آیا ۔ چند گھنٹے قبل اسرائیل نے بھی پڑوسی ملک شام پر حملے کئے تھے ۔ لیکن حزب اللہ کے عہدیداروں کے بیان کی حکومت لبنان یا حکومت اسرائیل نے توثیق نہیں کی ۔