دھنکڑ ڈیرک اوبرائن سے ناراض

   

نئی دہلی : راجیہ سبھا میں جمعہ کو چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن کے رویے سے ناراض ہوگئے اور ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔صبح ایوان کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین نے گوا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن ونے دنو تیندولکر کے آج ریٹائر ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے تیندولکر کی زندگی کے سفر کا ذکر کیا۔ تیندولکر نے ایوان کا شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد چیئرمین نے ایوان کو بتایا کہ انہیں رول 267 کے تحت 47 نوٹس موصول ہوئے ہیں۔