دھونی اور روہت آسٹریلیا روانہ

   

ممبئی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ونڈے ٹیم کے کھلاڑی جن میں مہیندر سنگھ دھونی اور روہت شرما بھی شامل ہیں، وہ آج آسٹریلیا روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ ہفتہ کو شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ونڈے میں شرکت کریں گے۔ بی سی سی آئی عہدیدار نے مطلع کیا ہیکہ جن کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کا سفر کیا ہے، ان میں دھونی اور روہت کے علاوہ آل راونڈر کیدار جئے دیو بھی شامل ہیں جنہوں نے دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شائع کی۔