دھون کپڑے دھونے میں مصروف

,

   

نئی دہلی۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنرشکھر دھون نے انسٹاگرام پر ایک مضحکہ خیز ویڈیو شائع کیا ہے جس میں انہیں کپڑے دھوتے دیکھا جا رہا ہے ۔ شکھر دھون کی اس ویڈیو پر وارنر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہارا درد سمجھ سکتا ہوں۔دھون کے ساتھ باقی کرکٹرز بھی فی الحال خود ساختہ تنہائی میں اپنے گھروں میں بند ہیں۔ کورونا کے قہر نے دنیا کے تمام کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کوگھر پر خود کو قید میں رکھ دیا ہے ۔ ایسے میں اس وائرس سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ جتنا ہو سکے آپ کو گھر پر ہی رہنا ہے ۔ کرکٹرز سے لے کر دوسرے ایتھلیٹس اب سوشل میڈیا پرکافی فعال ہوگئے ہیں جہاں وہ روزانہ کوئی نہ کوئی ویڈیو اپ لوڈ کر رہے ہیں۔ اس فہرست میں شریس ایر سے لے کر شکھر دھون اور دوسرے کرکٹرز شامل ہیں۔شکھر دھون حال ہی میں زخموں سے واپسی کر کے ہندوستان اور جنوبی افریقہ سیریز میں واپسی کی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے یہ سیریز منسوخ ہو گئی جس کے بعد اب دھون گھر میں بیٹھ کر کپڑے دھو رہے ہیں ۔انسٹاگرام پر شائع اس ویڈیو میں صاف دکھ رہا ہے کہ شکھر دھون کپڑے دھو رہے ہیں تو وہیں ان کی بیوی میک اپ کررہی ہیں۔ دھون کے اس ویڈیو میں ایک گانا بھی بج رہا ہے جس کے بول ہیں،جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں۔