دھڑ سے جڑے پاکستانی بچے علاج کیلئے ریاض لائے گئے

   

ریاض ؍ اسلام آباد ۔ 24 فبروری (ایجنسیز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولیعہد و وزیراعظم امیر محمد بن سلمان کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستانی کے دھڑ جڑے دو بچے سفیان اور یوسف اپنے اہل خانہ کیساتھ پاکستان سے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ بچوں کو پہنچتے ہی وزارت نیشنل گارڈز کے کنگ عبداللہ اسپیشلائزڈ چلڈرن ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تاکہ ان کی حالت کا جائزہ لیا جائے اور آپریشن کے امکانات پر غور کیا جا سکے۔