دہشت گردوں کیساتھ ہمدردی پر صحافیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: ڈی جی پی جموں و کشمیر

   

نئی دہلی: جموں و کشمیر پولس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے آج کہا ہے کہ اگر زیادہ صحافیوں کو عسکریت پسندی میں ملوث یا دہشت گردوں کے ساتھ ہمدردی جتاتے پایا گیا تو اْنہیں بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی سلامتی گرڈ بھی سخت کردی گئی ہے اور سرحدی علاقوں میں کچھ پولس پوسٹ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ پاکستان منشیات اور گولہ بارود ہندوستان بھیجنے کی کوشش کررہا۔