دہشت گردی کی سرپرستی پر پاکستان کیخلاف ہندوستانی امریکیوں کا احتجاج

   

ہوسٹن 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں نے آج پاکستان کے پلوامہ دہشت گرد حملے کے خلاف اور عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کو جوابدہ نہ بنانے پر اِسے ’’اقلیتوں پر مظالم‘‘ اور ’’دہشت گردی کا سرپرست‘‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف احتجاج کیا۔ اُنھوں نے 14 فروری کے پلوامہ حملے کو جس میں 40 سی آر پی ایف فوجی ہلاک ہوگئے تھے، ہندوستان کی خود مختاری پر حملہ قرار دیا۔ احتجاجی بیانرس اُٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا ’’عالمی دہشت گرد مملکت پاکستان، پاکستان ۔ دہشت گردی کو سرکاری پالیسی بنانا ترک کردے، کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے، اس کے اُمور میں دخل اندازی بند کرے، پاکستان مردہ باد، پاکستان قتل عام کا منتظم اور کشمیری ہندوؤں اور سکھوں کی نسل کشی کا مجرم، پاکستان اپنی اقلیتوں کی دیکھ بھال کرے جیسے نعرے تحریر تھے۔ پاکستانیوں نے عالمی دہشت گرد مملکت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کے طور پر استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بازی بھی کی۔ احتجاجیوں نے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دیتے ہوئے بھی شدت سے نعرہ بازی کی۔ قبل ازیں ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی۔