دہشت گرد پنوں کو بچانے کیلئے امریکہ ہندوستان پر دباؤ بڑھا رہا ہے

   

واشنگٹن : امریکہ خالصتانی علیحدگی پسند رہنما گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی مبینہ سازش کے سلسلے میں ہندوستان پر دباؤ بڑھا رہا ہے اور واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی تشویش براہ راست اور اعلیٰ سطح پر ظاہر کرے گا۔ ہم اس سطح پر حکومت ہند کے ساتھ مسائل اٹھاتے رہیں گے اور ہندوستان سے جوابدہی کی توقع رکھتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ وہ پنوں کے قتل کی مبینہ سازش کی تحقیقات کے حوالے سے ہندوستانی حکومت سے ‘‘احتساب کی توقع’’ رکھتے ہیں اور امریکی انتظامیہ اس معاملے پر بھارت کے ساتھ مل کر کام کرتی رہی ہے ۔ .