دہلی آلودگی ، عآپ اور بی جے پی میں سیاسی بحث

   

نئی دہلی ۔ ملک کے دارالحکومت دہلی میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی آلودگی کے متعلق سیاسی ہلچل شروع ہو جاتی ہے۔ آلودگی پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا دور جاری ہے۔ دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے دہلی میں آلودگی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے لیے عام آدمی پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کا مسئلہ زیادہ ہے جس کی وجہ کیجریوال حکومت کی ناکامیاں ہیں۔ سچدیوا نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں کیجریوال حکومت نے دہلی میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔ عآپ حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس ٹھیک سے کام نہیں کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے یمنا ندی میں زہریلی جھاگ نظرآرہی ہے۔ سچدیوا نے مزید کہا کہ کیجریوال حکومت کے دور میں دہلی میں روزانہ 3100 ٹن کچرا بغیر منصوبہ کے چھوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے کیجریوال حکومت کو بھی پراٹھا جلانے کے مسئلہ پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے لئے پنجاب میں پرالی جلانے کے واقعات ذمہ دار ہیں۔ اس سے قبل دہلی کے چیف منسٹرآتشی نے ایک پریس کانفرنس میں دہلی میں آلودگی کے لیے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ یمنا میں پانی کی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ بی جے پی کی گندی سیاست ہے۔