دہلی اسمبلی چنائو کیلئے اسکریننگ کمیٹی ومشی چند ریڈی شامل

   

حیدرآباد۔ 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے نئی دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اسکریننگ کمیٹی کا تقرر کیا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کے انتخاب کی ذمہ داری اسکریننگ کمیٹی کو ہوگی۔ اسکریننگ کمیٹی کے صدرنشین راجیو ستائو ہوں گے جبکہ ارکان کی حیثیت سے وریندر سنگھ راتھوڑ اور سی ومشی چند ریڈی کو نامزد کیا گیا ہے۔ بااعتبار عہدہ اراکین کی حیثیت سے پی سی چاکو اے آئی سی سی انچارج دہلی، سبھاش چوپڑا پی سی سی صدر دہلی اور کلجیت ایس ناگرا اے آئی سی سی سکریٹری انچارج دہلی کو شامل کیا گیا ہے۔