نئی دہلی: دہلی کے مشرقی علاقہ کے جعفر آباد سمیت کئی علاقوں میں تشدد کے دوران کئی گھروں کو نذر آتش کردیا گیا گیا۔ اس تشدد میں فوج کے ایک جوان جس نے جموں و کشمیر میں تین سال خدمات انجام دیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ مطابق بی ایس ایف جوان محمد انیس جن کا مکان دہلی کے کھجوریا خاص میں واقع ہے۔ تشدد میں شر پسندوں نے ان کے گھر کو آگ لگا دی۔ 25 فروری کو محمدانیس کے دومنزلہ گھرکو آگ لگا دی۔ اس علاقہ میں دیگر گھروں کو بھی نذر آتش کیاگیا۔ شر پسندوں نے سب سے پہلے گھروں کے باہر کھڑی کاروں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب بی ایس ایف نے انہیں تیقن دیا کہ وہ ان کی مالی مدد کریں گے۔
Pushpendra Rathore, BSF Deputy Inspector General (Headquarters): BSF engineers have come with us. They will repair the house of constable Mohammad Anees. BSF will provide financial assistance to the family from its welfare fund. #DelhiViolence https://t.co/uUEoHOKQXk pic.twitter.com/eBDgUSjqoE
— ANI (@ANI) February 29, 2020
بی ایس ایف ڈپٹی انسپکٹر جنرل پشپیندر راتھوڑ نے اعلان کیا کہ بی ایس ایف انجینئر دوبارہ محمد انیس کا گھر تعمیر کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محمد انیس کی پوسٹنگ اڈیشہ سے دہلی کردی جائے گی۔