نئی دہلی: نئی نویلی دلہن کے ہاتھوں کی مہندی کا رنگ بھی ابھی پوری طرح سے گیا نہیں تھا کہ اچانک اس کا شوہر دنیا سے چل بستا ہے۔ مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے دوران ایک نئے دولہے کی موت واقع ہوگئی۔ ان کی شادی کو صرف 12دن ہی ہوئے تھے۔
انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق اترپردیش کے متوطن دلہن 21 سالہ تسلیم فاطمہ کی شادی اسی مہینہ 14 تاریخ ویلنٹائن ڈے (یوم عاشقاں) کے دن اشفاق حسین نامی ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔ 25 فروری کو ہوئے مشرقی دہلی کے جعفر آباد میں پر تشدد واقعہ میں اشفاق حسین اپنی جان کھو بیٹھے۔ ان کی شادی اترپردیش بلند شہر میں ہوئی تھی۔ منگل کے روز دوپہر یہ نیا جوڑا ایک ساتھ دو پہر کا کھانا کھایا۔ اس کے بعد وہ اپنے الیکٹریشن کے کام پر چلا گیا۔ اس کے بعد فسادات پھوٹ پڑے اور اشفاق حسین اسی تشدد کا حصہ بن گیا اور اپنی قیمتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس نے اپنی آخری سانسیں مقامی الہند ہاسپٹل میں لیں۔