دہلی فساد: مہلوک ہیڈ کانسٹبل کے ورثاء کو ایک کروڑ معاوضہ دینے کجریوال کا اعلان

,

   

٭ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت ہیڈ کانسٹبل رتن لال کے ارکان خاندان کو ایک کروڑ روپئے معاوضہ دے گی۔ رتن لال شمال مشرقی دہلی میں حالیہ فسادات کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ دہلی کی عام آدمی حکومت خاندان کے افراد کو ملازمت بھی فراہم کرے گی ۔

ہیڈکانسٹیبل رتن لال کو شہید کا درجہ
سیکر۔26 فروری (سیاست ڈاٹ کام)دہلی تشدد میں مارے گئے راجستھان میں سیکر ضلع کے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کو مرکزی حکومت نے شہید کا درجہ دیا ہے ۔یہ اطلاع آج سیکر کے ایم ایل اے سوامی سومیدھا نند سرسوتی نے دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کی اہلیہ کو سرکاری نوکری،ایک کروڑ روپئے اور شہید کو ملنے والی تمام سہولیات فراہم کی جا ئیں گی۔اس مطالبے پر شہید کے آبائی گاؤں تہاولی کے مقامی لوگ کل سے احتجاج کر رہے تھے ۔دوسری جانب اسی مطالبے کے سلسلے میں ہزاروں لوگوں نے فتح پور منڈاوا شاہراہ بلاک کر دیا تھا۔