نئی دہلی ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں کو فوٹو گرافی میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد محفوظ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ان کی شناخت ہونے تک نعشوں کو حوالے نہ کیا جائے ۔ جسٹس سدھارتھ میریدول اور جسٹس آئی ایس مہتا پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے دواخانوں کو ہدایت دی ہے کہ دہ نامعلوم نعشوں کو تاحکم ثانی کسی کے حوالے نہ کریں ۔ تمام نامعلوم نعشیں دواخانوں کے مردہ خانہ میں پڑی ہوئی ہے۔ سرکاری دواخانہ کو خاص کر ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملہ کی آئندہ سماعت تک نعشوں کو محفوظ رکھیں ۔ اس معاملہ کی سماعت /11 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ مصطفی آباد کے ایک شہری حمزہ کی نعش حاصل کرنے کیلئے ایک درخواست داخل کی گئی تھی ۔ اس نعش کو نامعلوم افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوگیا ۔