نئی دہلی ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی والوں کیلئے خوشخبری ہیکہ محکمہ موسمیات نے آج بتایا کہ مانسون قومی دارالحکومت میں تین تا چار یوم میں پہنچ جانے کا امکان ہے جو 27 جون کی معمول کی تاریخ سے قبل ہوگا۔ محکمہ کے عہدیدار کلدیپ سریواستو نے کہا کہ مغربی بنگال پر موجود طوفان کی شکل 19 اور 20 جون تک جنوب مغربی اترپردیش کی طرف بڑھ جائے گی ۔