دہلی میں آتشزدگی سے تین افراد ہلاک

   

نئی دہلی: وسطی دہلی کے آنند پربت علاقے میں ایک مکان میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ۔فائر ڈپارٹمنٹ کو رات 09:05 بجے واقعہ کی اطلاع ملی جس کے بعد محکمہ کی دو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ اطلاع کے مطابق ایل پی جی سلنڈر اور دیگر اشیاء میں آگ لگنے کی وجہ سے پھیل گئی تاہم فائر بریگیڈ عملہ نے بروقت آگ پر قابو پالیا۔چار افراد کو جائے وقوع سے رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) دواخانہ لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دیا۔ اسی وقت ایک اور شخص کو سردار ولبھ بھائی پٹیل دواخانہ بھیجا گیا لیکن ڈاکٹروں نے زخمیوں کو وہاں سے صفدر جنگ اسپتال بھیج دیا۔وسطی دہلی کی ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) شویتا چوہان نے بتایا کہ سلنڈر کے ربڑ کے پائپ سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے کھانا پکانے کے دوران آگ لگی۔ جس میں ماں سمیت تین بہن بھائی جل گئے ۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت 36 سالہ سشیلا اور اس کے دو جڑواں بچوں کے طور پر ہوئی ہے ۔