نئی دہلی:دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمنا میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ دہلی کے تمام سرکاری دفاتر کو اتوار تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کی صدارت میں ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں جمنا میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو لے کر کئی اہم فیصلے لیے گئے فیصلوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ جمنا کے پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے، اس لیے ضروری خدمات کے علاوہ دہلی حکومت کے تمام دفاتر کو اتوار تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تمام ملازمین اتوار تک گھر سے کام کریں گے۔ پرائیویٹ اداروں سے بھی ایڈوائزری جاری کرکے گھر سے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔