دہلی میں بارش سے راحت درجہ حرارت میں کمی

   

نئی دہلی: قومی راجدھانی میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کے بعد منگل کو کم ازکم درجہ حرارت میں کئی ڈگری کی کمی واقع ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت 20.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے سات ڈگری کم ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آئندہ چند دنوں کے دوران لو نہیں چلے گی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔