دہلی میں بی جے پی حکومت بنے گی : ایگزٹ پول، /8فبروری کو نتائج

,

   

نئی دہلی :دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ختم ہونے کے بعد بیشتر پوسٹ پول سروے (ایگزٹ پول) میں عام آدمی پارٹی اقتدار سے باہر اور بی جے پی کو حکومت بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔مختلف چینلز پر ایگزٹ پولز میں بی جے پی کو پانچ اور اے اے پی کو دو میں حکومت بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن ہفتہ /8 فبروری کو نتائج جاری کرے گا ۔اے اے پی کو 18-25 سیٹیں، بی جے پی کو 42-50، کانگریس کو 00-02 اور دیگر کو 01 سیٹیں ملنے کا امکان ہے ۔ میٹرکس کے مطابق اے اے پی کو 32-37 سیٹیں ملتی دکھ رہی ہیں، بی جے پی کو 35-40 اور کانگریس کو 00-01 سیٹیں ملتی ہیں، چانکیا اسٹریٹیجیز کے مطابق اے اے پی کو 25-28 سیٹیں، بی جے پی کو 39-44 اور کانگریس کو 02-03 سیٹیں ملتی دکھ رہی ہیں، پیپلز انسائٹ کے مطابق اے اے پی کو 25-29 اور بی جے پی کو 25-40 سیٹیں ملتی دکھ رہی ہیں۔ پی مارک کے مطابق اے اے کو 21-31 بی جے پی کو 39-49 سیٹیں، کانگریس کو 00-01 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ وی پریسائڈ کے مطابق اے اے پی کو 46-52 سیٹیں، بی جے پی کو 18-23 اور کانگریس کو 00-01 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔

دہلی اسمبلی کیلئے 57.86 فیصد ووٹنگ
نئی دہلی : دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے ووٹنگ کے اختتام تک اوسطاً 57.86 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔مجموعی طور پر قومی راجدھانی میں صبح سے ہی پرامن طور پر ووٹنگ ہوئی۔صدر دروپدی مرمو، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر وریندر سچدیوا، وزیر اعلیٰ آتشی اور ان کے پیشرو اروند کیجریوال نے آج ای وی ایم کا بٹن دبایا۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے بھی ووٹ ڈالا۔

اور مائنڈ برنک کے مطابق اے اے پی کو 44-49، بی جے پی کو 21-25 اور کانگریس کو 00-01 سیٹیں ملنے کی امید ہے ۔