نئی دہلی: مشرقی دہلی میں حالیہ تشدد کے دوران شرپسندوں کی صف اول میں رہنے والا شخص جسے ”شاہ رخ“ نام کی شناخت دی گئی ہے اترپردیش پولیس نے دعوی کیا کہ اس نے شاہ رخ کو گرفتار کرلیا ہے۔وہ شمالی مشرق دہلی کا ساکن بتایا گیا ہے۔ اسے اترپردیش کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔
تشدد والے دن شاہ رخ لال رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن تھا۔اس نے جعفر آباد دہلی میں ایک پولیس عہدیدار پر بندوق رکھا تھا۔ اس نے فرار ہونے سے قبل پولیس عہدیدار کے سامنے کئی مرتبہ گولیاں چلائیں۔ اس کی فائرنگ کی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔