دہلی میں شاندار کامیابی درج کرنے کے بعد آب عام آدمی پارٹی کی نگاہیں اب بروہت بنگلور مہانگر پالیکے کے انتخابات پر

,

   

بنگلور: دہلی کے اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی درج کرنے کے بعد اب عام آدمی کی نظر اب بروہت بنگلور مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) پر ہیں، بتایا جاتا ہے کہ پارٹی اس سال اگست، ستمبر میں ہونے والے بی بی ایم پی کے انتخابات کےلیے تیاری کر رہی ہے، عاپ پارٹی تمام 198 حلقوں سے اپنے امیدوار اتارنے والی ہے، بی بی ایم پی انتخابات کے پارٹی انچارج کنوینر شانتلا ڈی نے بتایا کہ پارٹی پوری طاقت سے انتخابات میں حصہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو اچھے کاموں کی وجہ سے دہلی میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے، پارٹی کے اچھے کاموں کی بنیاد پر بنگلور کے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انتخابات کی تشہیری مہم سے قبل بنگلور کے ووٹروں تک پہونچنے کےلیے حکمت عملی تیار کر رہی ہے، دس اسمبلی حلقوں میں پارٹی کے دفتر قائم کیے گئے ہیں، 50/افرد کو اسمبلی اور وارڈ حلقوں پر پارٹی کا ذمہ دار بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے شہر میں گزشتہ مہینہ ہی عوامی رابطہ مہم شروع کردی تھی، پارٹی شہر بنگلور سے متعلق 40 منٹ کی فلم لانچ کی تھی، اس فلم میں دہلی میں عاپ حکومت کا طرز عمل دکھایا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے بنگلور اس کو کس طرح دہرایا جاۓ گا۔ اس فلم کے پچاس سے زائد شو ہو چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے کسی بھی انتخابات میں پارٹی کو جیت نہیں ملی ہے مگر دہلی کی جیت کے بعد پارٹی کے حوصلے بلند ہیں اور پوری طاقت کے ساتھ بی بی ایم پی میں مقابلہ کرنے تیار ہیں۔ پارٹی کا یہ بھی منصوبہ ہے کہ وہ ہر وارڈ میں جن سموان منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔