دہلی میں لاک ڈاؤن کی قیاس آرائیاں مسترد: کجریوال

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 15 جون ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں کورونا وائرس کی بے قابو صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی قیاس آرائیوں کو چیف منسٹر اروند کیجریوال نے پیر کے روز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویز نہیں ہے ۔دارالحکومت میں، جون کے مہینے کے دوران کورونا وائرس کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ قومی دارالحکومت میں گزشتہ3دنوں سے روزانہ دو ہزار سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔