دہلی میں موسلادھار بارش سے جگہ جگہ ٹریفک جام

   

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں ہفتے کی علیٰ الصباح سے ہونے والی موسلادھار بارش سے مختلف علاقوں میں پانی بھرنے کے سبب آئی ٹی او، منٹو برج سمیت کئی جگہ آمدو رفت بری طرح متاثر ہو گئی ہے ۔ جمعہ اور ہفتہ کی وسطی رات سے ہونے والی بارش کے سبب سڑکوں اور تمام نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کے سبب عوام کو دشواریوں کا سامنا ہے ۔ دہلی کے صفدرجنگ میں آج صبح 2:30 سے 5:30 بجے کے دوران 73.2 ملی میٹر بارش درج کی گئی جبکہ اسی دوران پالم میں 11 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق آئی ٹی او، آزاد مارکیٹ انڈر پاس، منٹو برج، مولچند انڈر پاس، پُل پرہلاد پور انڈر پاس سمیت کئی علاقوں میں پانی بھرنے کے سبب آمد و رفت میں خلل پڑ گیا ہے ۔