دہلی میں ڈاکٹر جاوید اختر کو گولی ماردی گئی

   

نئی دہلی۔ دہلی کے جیت پورکے کالندی کنج علاقے میں جمعرات کو ایک خانگی نرسنگ ہوم میں ایک 55 سالہ ڈاکٹرکوگولی مارکر قتل کردیا گیا۔ متاثرہ شخص کی شناخت ڈاکٹر جاوید اختر کے نام سے ہوئی جوکہ تین بستروں والے نیما اسپتال میں یونی میڈیسن کے پریکٹیشنر تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جرم کی اطلاع ملنے کے بعد ڈسٹرکٹ کرائم ٹیم اور ایف ایس ایل روہنی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ہسپتال کے عملے نے پولیس کو بتایا کہ دو نوجوان، جن میں سے ایک کا پیرکی چوٹ کی وجہ سے ایک دن پہلے علاج کیا گیا تھا، طبی سہولت پر آئے اور صبح 1.00 بجے ڈریسنگ تبدیل کرنے کی مانگ کی۔ عملے نے بتایا کہ بعد میں نوجوانوں نے کہا کہ وہ ایک نسخہ چاہتے ہیں اور اختر کے کیبن میں گئے جس کے بعد گولی چلنے کی آواز آئی۔ جب عملہ اختر کے کیبن پر پہنچا تو اسے مردہ پایا۔ نیما اسپتال کے کمپاؤنڈر عابد نے کہا کہ اخترکو سر میں گولی لگی ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس نے بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ ہو سکتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔