نئی دہلی۔21 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کووڈ ۔19 ملک کا دوسرا ہاٹ اسپاٹ بنی دہلی کے متاثرین میں چونکانے والی حقیقت یہ سامنے آرہی ہے کہ تقریباً دو تہائی مریضوں کی عمر 50 سال سے کم ہے ۔دہلی حکومت کی طرف سے پیر کو دیر رات جو اعداد و شمار آئے ہیں ان میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2081 تک پہنچ گئی۔اعداد و شمار میں 2069 مریضوں کی عمر کی جو درجہ بندی کی گئی ہے ان میں 1335 متاثرین یعنی 64.52 فیصد 50 سال یا اس سے کم عمرکے ہیں۔ پچاس سے زائد اور 59 سال کی عمروالے 334 یعنی 16.14 فیصد ہے ۔ ساٹھ سال اوراس سے اوپر کی عمر کے 400 مریض ہیں جو 19.33 فیصد ہے ۔ بارہ متاثرین کی عمر کی تفصیلات ابھی نہیں آئی ہیں۔