نئی دہلی۔ 20 ڈسمبر (یو این آئی) دہلی۔این سی آر سمیت شمالی اور مشرقی ہندوستان کے کئی علاقوں میں شدید کہرے کے باعث اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہفتہ کی صبح 125 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔دہلی ہوائی اڈے کے افسران کے مطابق صبح 10 بجے تک روانہ ہونے والی 63 اور یہاں پہنچنے والی 66 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ پروازوں میں تاخیر کی بھی اطلاع ہے ۔ واضح رہے کہ دہلی سمیت شمالی اور مشرقی ہندوستان کے کئی علاقوں میں ان دنوں صبح کے وقت گھنا کہرا چھایا رہتا ہے جس کی وجہ سے شدید طور پر پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔اسی دوران، شہری ہوا بازی کے وزارت نے جمعہ کی رات ایک ہدایت جاری کی ہے کہ ہوائی کمپنیوں کو مسافروں کو پرواز میں تاخیر، وقت میں تبدیلی یا منسوخی کے بارے میں پیشگی اور درست معلومات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ آخری وقت میں تاخیر کا اعلان ہونے پر فوری اطلاع دینا بھی ضروری ہوگا۔اس کے علاوہ، مقررہ حد سے زیادہ تاخیر ہونے کی صورت میں مسافروں کے لیے کھانے پینے کی سہولت فراہم کرنا ہوگی۔ ری شیڈولنگ کی صورت میں کوئی اضافی چارج نہیں لیا جائے گا۔
دہلی میں اے کیو آئی 535 کی خطرناک سطح پر
نئی دہلی ۔ 20 ڈسمبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ہفتہ کے روز 535 کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا کیونکہ زہریلی اسموگ کی سطح نے شہر کو ڈھک لیا ۔ دہلی۔این سی آر میں گریپ-4 کے تحت تمام اقدامات نافذ کیے گئے ہیں ۔ دارالحکومت کی ہوا کا معیار انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے جس میں اے کیو آئی 535 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
یہ “انتہائی خطرناک” زمرے کی نشاندہی کرتا ہے اور صحت عامہ کی سنگین ایمرجنسی کی نشاندہی کرتا ہے ۔
رات میں مقررہ وقت سے زیادہ تاخیر ہونے پر ہوٹل میں قیام کی سہولت بھی فراہم کرانے ہوگی۔پرواز منسوخ ہونے کی اطلاع مقررہ وقت کے بعد دینے کی صورت میں پورا ریفنڈ دیا جائے گا۔ راستہ تبدیل یا ری شیڈول کرنے پر کوئی اضافی چارج نہیں لیا جائے گا۔ مسافر کے وقت پر چیک اِن کرنے کی صورت میں انہیں بورڈنگ سے انکار نہیں کیا جا س
