دہلی میں ہیروئن کے ساتھ 10گرفتار

   

نئی دہلی15مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) قومی راجدھانی دہلی میں پولس نے جمعہ کو اسمگلنگ میں ملوث 10 لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے پاس سے 83 کلوگرام ہیروئن ضبط کیا گیا۔دہلی پولس کی شمالی اور جنوبی رینج کی خصوصی ٹیموں نے مشترکہ طور سے اس کارروائی کو انجام دیا۔برآمد ہیروئن کی قیمت بین الاقوامی بازار میں تقریبا 332 کروڑ روپے لگائی گئی ہے ۔اس گروہ سے منسلک دیگر لوگوں کو پتہ لگانے کے لئے پولس ملزموں سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔