دہلی میں 10 سنگاپور بنا دونگا ‘ کجریوال

نئی دہلی 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی و عآپ سربراہ اروند کجریوال نے آج کہا کہ اگر دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے تو وہ اتنا انفرا اسٹرکچر بنائیں گے جو 10 سنگاپور کے برابر ہوگا ۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام مجوزہ انتخابات میں ان کی پارٹی کے حق میں ووٹ دیں تاکہ دہلی کیلئے مکمل ریاست کا درجہ حاصل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی میں 10 سنگاپور بنائیں گے ۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر ایک کو ایک فلیٹ مل سکے جو دہلی کی جھونپڑیو ں میں مقیم ہیں۔ وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے نہیں نمٹ پا رہے ہیں تو ان سے دہلی پولیس سے نمٹنے کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی پولیس سنبھالیں گے اور آپ پاکستان سے نمٹیں۔

TOPPOPULARRECENT