* دہلی : دہلی ٹریفک پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ تقریباً دیڑھ لاکھ کی چالانس جو 24 اگست اور 10 اکتوبر کے درمیان جاری کئے گئے تھے، ان سے دستبرداری اختیار کی جائے ۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان تمام جرمانوں کے سلسلہ میں کیا اقدام کیا جائے گا۔ جوائنٹ کمشنر سطح کے ٹریفک پولیس آفیسر نے شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر کہا کہ دہلی ٹریفک پولیس تقریباً دیڑھ لاکھ ای چالانس سے جو 24 اگست اور 10 اکتوبر کے درمیان جاری کئے گئے تھے، دستبردار ہورہی ہیں۔ ان کا تعلق پولیس دارالحکومت کے قومی شاہراہوں پر چلائی جانے والی گاڑیوں سے ہے۔