نئی دہلی: نظام الدین مرکز کے ایک پروگرام میں شریک افراد کی ایک بڑی تعداد نے کویڈ-19 کی جانچ میں مثبت پاۓ گۓ ہیں،تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کو پولیس کی طرف سے ایک اور نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پہلے نوٹس کے جواب میں مولانا سعد نے اپنے وکیل کے ذریعہ دہلی پولیس کو کچھ دستاویزات اور معلومات پیش کی تھیں۔
نظام الدین میں مرکز کی عمارت میں 13-15 مارچ کے درمیان ایک بہت بڑا مذہبی اجتماع ہوا۔
مارچ کے وسط میں منعقدہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں متعدد کورونا وائرس کے معاملات کی تصدیق ہونے کے بعد بھی اس کا چرچہ بہت ہونے لگا۔
مولانا سعد اور ان کے رفقاء کے خلاف دہلی میں وبائی امراض ایکٹ 1897 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔