دہلی میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان رسہ کشی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔تازہ ترین معاملہ دہلی پولیس کمشنر راکیش آستھانا کی تقرری کو لے کر سامنے آیا ہے کہ ایک جانب عام آدمی پارٹی نئے کمشنر بنائے گئے راکیش آستھانا کی تقرری کی مخالفت کررہی ہے تو وہیں بی جے پی دہلی کے صدر آدیش گپتا نے راکیش آستھانا کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے پریس ریلیز تک جاری کردیا۔دراصل یہ تنازعہ اس وقت مزید طول پکڑ گیا جب دہلی اسمبلی میں راکیش آستھانہ کی پولیس کمشنر کے طورپر تقرری کے خلاف قرار داد دہلی اسمبلی منظور کی گئی۔تفصیلات کے مطابق دہلی کی برسراقتدار عام آدمی پارٹی کی حکومت نے راکیش استھانہ کو دہلی پولیس کا کمشنر مقرر کرنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس کے رہنماؤں کو ہراساں کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔