دہلی کو اسلامی اسٹیٹ بننے سے روکنے کیلئے بی جے پی کو ووٹ دیں: مرکزی وزیر گیری راج

,

   

نئی دہلی : متنازعہ بیانات دینے میں مشہور بی جے پی لیڈر و مرکزی وزیر گیری راج سنگھ نے کہا کہ دہلی کو اسلامی اسٹیٹ بنانے سے روکنے کیلئے بی جے پی کو ووٹ دیں۔ واضح رہے کہ آج دہلی میں اسمبلی انتخابات جاری ہیں۔ گیری راج سنگھ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ”شاہین باغ مظاہرین نے کیجریوال کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کی عوام سے میری اپیل ہے کہ اگر شاہین باغ مسئلہ کو روکنا اور اگر دہلی کو اسلامی اسٹیٹ بننے سے روکنا ہوتو بی جے پی کو ووٹ دیں۔“

 

واضح رہے کہ دہلی میں آج اسمبلی انتخابات جاری ہیں۔ سب سے بڑا مقابلہ بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان ہوگا۔ اس سے قبل عام آدمی پارٹی کی حکومت تھی۔