دہلی کی ’انتہائی خراب‘ ہوا میں اتوار سے بہتری کا امکان

   

نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی میں ہوا کا معیار ہفتہ کو بھی ‘انتہائی خراب’ زمرے میں رہا۔ قومی راجدھانی میں آج ہوا کے معیار کا انڈیکس 361 ریکارڈ کیا گیا۔ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر ) نے یہ اطلاع دی۔ ایس اے ایف اے آر کے حکام کے مطابق اتوار سے دہلی میں ہوا کا معیار بہتر ہونے کی امید ہے لیکن شمال مغربی سمت سے تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے یہ ’خراب سے معتدل‘ زمرے میں رہے گی۔ایس اے ایف اے آر کے مطابق کھیتوں میں پرالی جلانے کے واقعات کم ہو کر 1077 رہ گئے ہے اور آج دہلی کا پی ایم 2.5 فیصد رہا ہے ۔دارالحکومت میں آج صبح تقریباً 11 بجے پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 بالترتیب ’انتہائی بدترین‘ میں 185 اور ’بدترین‘ زمرے میں 302 تھے۔