دہلی کے تمام پرائمری اسکولس /31 مارچ تک بند

   

نئی دہلی ۔ /5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ملک میں مہلک کورونا وائرس کی امکانی وباء کو روکنے کیلئے دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت میں /31 مارچ تک تمام پرائمری اسکولس کو فوری بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے آج یہ بات بتائی ۔ دہلی کے تمام سرکاری امدادی اور خانگی اسکولس پر ان احکامات کا اطلاق ہوگا ۔ملک میں تاحال 30 افر اد اس سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے ۔