نئی دہلی : دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے ہفتہ کو کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ دہلی اسمبلی دہلی کے دو کروڑ عوام کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے کام کرے ۔ گپتا نے روہنی میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ اسپیکر کی کرسی بڑی ہوتی ہے ، اس لیے ذمہ داری بھی بڑی ہوتی ہے ۔ میں اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہوں کہ دہلی اسمبلی دہلی کے دو کروڑ عوام کی امیدوں پر پورا کرنے کے لئے کام کرے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے دہلی ودھان سبھا کو منتخب کیا ہے ، دہلی کے کونے کونے سے منتخب ہو کرآئے 70 ایم ایل ایز کا کام ہے کہ وہ اسمبلی میں لوگوں کے مسائل پر بحث کریں اور سوچ سمجھ کر ان کا حل تلاش کریں۔