دہلی کے کئی علاقوں میں چلا بلڈوزر، مقامی لوگوں کی پولس سے جھڑپ، حراست میں لیے گئے عام آدمی پارٹی کے رہنما امانت اللہ خان

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی پولیس نے جمعرات کو حراست میں لے لیا ہے۔ سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے پر پولیس نے رکن اسمبلی سمیت 10 سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ بتا دیں کہ پولیس نے انہیں خبردار کیا تھا کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایم سی ڈی کی طرف سے کی جا رہی کارروائی میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ اس کے باوجود وہ لوگوں کی مدد کے لیے اگے آئے۔ ایسے میں سب سے پہلے پولیس نے انہیں روکا۔ جب وہ نہ مانے تو انہیں حراست میں لے لیا گیا۔