دہلی گروگرام سرحد پر پولیس پر برہم عوام کی سنگباری

   

دہلی۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی گروگرام سرحد پر پالم وہار کے پاس برہم لوگوں نے پولیس کو شدید سنگباری کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجہ میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہریانہ کی پولیس نے اچانک گروگرام کی سرحد بند کردی اور دہلی سے لوٹنے والے لوگوں کو ہریانہ میں داخل ہونے سے منع کردیا گیا۔