دیانتدار ٹیکس دہندگان اصلاحات پر بے خوف ہونگے

,

   

ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کا ملک کی تعمیر میں اہم کردار

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ٹیکس سسٹم میں نئی اصلاح سے دیانتدار ٹیکس دہندگان میں بے خوفی کا احساس پیدا ہوگا، جو قومی ترقی میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے جمعرات کو ایک پلیٹ فارم لانچ کیا تاکہ ملک کے ایماندار ٹیکس دہندگان کی توقیر کی جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم سسٹم میں حکومت کی شروع کردہ اصلاحات میں نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔ مودی نے اپنے ویڈیو کانفرنس خطاب میں کہا کہ ’’شفاف ٹیکس کاری ۔ دیانتدار کی توقیر‘‘ پلیٹ فارم چہرہ کی شناخت کے بغیر تخمینہ، بے خوفی سے اپیل اور ٹیکس دہندگان کے چارٹر کے ساتھ کام کرے گا۔ چہرہ کی شناخت کے بغیر تخمینہ اور ٹیکس پیئرس چارٹر آج سے نافذ العمل ہوگئے، جبکہ چہرہ کی شناخت کے بغیر اپیل کی سرویس 25 ستمبر سے دستیاب رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں میں بینکوں سے دور لوگوں کو بینک کاری سے جوڑنے اور سلامتی سے محروم افراد کو سلامتی سے رکھنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ آج نیا سفر شروع ہورہا ہے کہ دیانتداروں کی تعظیم کی جائے۔ اس موقع پر وزیر فینانس نرملا سیتارامن، اُن کے نائب انوراگ ٹھاکر اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔